(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری شادی پر سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عامر لیاقت کی شادی پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:تیسری شادی پر تنقید ۔۔۔عامر لیاقت کا مخالفین کو سخت جواب
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اٹھارہ سالہ لڑکی سیدہ دانیہ شاہ کیساتھ شاد ی کے بندھن میں بندھ گئے۔اس کی تصدیق عامر لیاقت نے اپنے سوشل میڈیا پر کی ۔عامر لیاقت نے اپنی نئی نویلی دلہن کیساتھ تصاویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر بھی کی ۔عامر لیاقت کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی شادی کی خبروں کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔لوگ اس پر طرح طرح کے میمز بنا رہے ہیں ۔
ایک صارف نے ایک خاتون کی تصویر شیئر کی جو ایک بچی کو اٹھائے مارننگ واک پر جارہی ہیں ۔صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت کی چوتھی بیوی مارننگ واک پر جارہی ہے اپنی ماں کیساتھ۔
ایک صارف نے عامر لیاقت کے ہاتھ میںکچھ کپڑے تھما دیئے اور لکھا کہ عامر لیاقت اپنی چوتھی اہلیہ کے ہمراہ ۔
عامر لیاقت کی شادی کے بارے یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ان کی شادی 5 جنوری 2022 کو ہوئی تھی۔سیدہ دانیہ شاہ ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طوبیٰ آؤ ٹ۔دانیہ ان۔عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ۔ ویڈیو وائرل