ترین اور دوسرے گروپ تحریک عدم اعتماد کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔۔۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ترین اور دوسرے گروپ تحریک عدم اعتماد کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔ن لیگ کی تمام میٹنگز کو نوازشریف روزانہ ہیڈ کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف عوامی تحریک اور جلسوں کیلئے مسلسل میٹنگز کررہے ہیں ۔پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے روزانہ کی بنیا دپر کام کا آغاز کردیا ہے ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی جاں فشانی سے نبھاوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اتنے لوگ رابطے میں ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی کسے رکھیں۔۔ رانا ثنا اللہ