ہتھنی سے چھیڑچھاڑ۔۔۔ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالناٹورسٹ کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہتھنی سے چھیڑ چھاڑکرتے ہوئے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنا ٹورسٹ کومہنگی پڑگئی ۔عدالت نے جانوروں پر ظلم کے الزام میں ایک ہزار ڈالرز جرمانہ عائدکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایک ٹورسٹ گائیڈنے ہتھنی سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کردی جس کی وجہ سے عوام نے اس ٹورسٹ پر شدید تنقید کی ۔سری لنکن عدالت نے جانوروں پر ظلم کے الزام میں ٹورسٹ گائیڈ پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔وائلڈ لائف حکام نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ٹورسٹ کو شناخت کرلیا ۔ٹورسٹ کی پہچان ششیکاگیمان کے نام سے ہوئی ۔
Illegal night safari driver harassing wild elephants in Sri Lanka. An Idiot who thinks it's funny to taunt a wild elephant! It did not take much to discover the identity of this clueless fool so we hope DWC -Department of Wildlife Conservation take immediate action against him! pic.twitter.com/LVFn1VavwV
— Rally For Animal Rights & Environment- RARE (@RARE_SriLanka) February 4, 2022
ویڈیو کو سوشل میڈیا اکاونٹس سے ہٹا دیا گیا تاہم یہ ویڈیو اب بھی کئی سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر موجود ہے ۔ 20 سیکنڈ کے کلپ میں آدمی کوتو نہیں دیکھا جا سکتا یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی مسلسل ہاتھی کا تعاقت کررہی ہے ۔ہاتھی بار بار درخت کے پیچھے پناہ لینے کی کوشش کرتا ہے مگر ٹورسٹ اس کا مسلسل پیچھا کرتا رہتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سوات میں جنگلی جانور کا حملہ ۔۔دو خواتین ، کمسن بچی جاں بحق