حیرت انگیز غذا، جوان اور طاقتور رہنےکیلئے چینی لوگوں نےعجیب وغریب چیز کھانی شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین سے ایک حیرت انگیز خبر آئی ہے، جس کو پڑھ کر آپ حیران اور پریشان ہو جائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ چینی ماں بچے کو پیدا کرنے کے بعد اس کے ساتھ جڑی نال کو خود ہی کھا جاتی ہے۔ چینی لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ نال (پلیسینٹا) میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ اس نال کی کئی بار ہسپتال چوری بھی ہو جاتی ہے جو کہ باہر انتہائی مہنگی قیمت پر بیچی جاتی ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق چین میں کتے کے مانس سے لیکر زندہ جانور تک چین میں لوگ سب کچھ کھا لیتے ہیں لیکن وہاں ایک عجیب و غریب روایت کے بارے میں پتہ چلا ہے جس میں بچے کی پیدائش کے بعد لوگ ماں کی بچے سے جڑی نال ہی کھا جاتے ہیں۔ چین میں اسے پلیسینٹوفیگا (Placentophagia) کہا جاتا ہے۔ وہاں کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ پلیسینٹا میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اسے کھاتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ اس ملک میں پلیسینٹا کو دواؤں کی طرح بھاری قیمت پر بیچا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اسے سکھانے کے بعد دواؤ ں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور کئی لوگ تو اس کا سوپ بناکر بھی پیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں رہنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ پلیسینٹا کھانے سے خواتین کو بچہ پیدا کرنے کے بعد تناؤ محسوس نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی یہ انہیں جوان دکھانے میں کارگر ہے۔ وہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مرودں کیلئے یہ نامردی کا علاج ہے۔ چین میں اسے سن1500 سے کھایا جا رہا ہے۔
پلیسینٹا کھانے کے بارے میں 2016 میں سینتر فار ڈیزیز کنٹرو اینڈ پروینژن نے ایک تحقیق کی تھی جس میں چونکانے والے ثبوت سامنے آئے تھے۔یہ تحقیق ایک ایسی ماں پر کیا گیا تھا جس کے بچے کے خون میں خطرناک وائرس پہلے موجود تھے۔اس تحقیق میں سامنے آیا تھا کہ بچے کے ساتھ ایسا تب ہوا جب ماں بچے کے جنم کے بعد روزانہ پلیسینٹا سے بنا کیپسول کھا رہی تھی اس دوران وہ بچے کو دودھ پلاتی تھی اور اسی وجہ سے وائرس بچے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر ’وحشیانہ ‘طور پر مقبوضہ علاقہ،اسلامو فوبیا نے بھارت میں’ خطرناک شکل‘ اختیار کر لی، نوم چومسکی