گورنر سٹیٹ بینک کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ دی جارہی ہے، وزارت خزانہ کا سینیٹ میں تحریری جواب

Feb 11, 2022 | 20:06:PM
گورنر سٹیٹ بینک، تنخواہ اور مراعات، تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے سوال پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک 18 سال آئی ایم ایف کے ملازم رہے،رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ دی جا رہی ہے، اس کے ساتھ انہیں فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ان کے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں اور 600 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ گورنر سٹیٹ بینک کو بجلی، گیس، پانی اور جنریٹر کے اخراجات فراہم کئے جاتے ہیں اور ان کے بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے، انہیں مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی حاصل ہے۔وزارت خزانہ کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک 18 ہزار تک کی تنخواہ کے چار ملازم رکھ سکتے ہیں، انہیں 24 گھنٹے سکیورٹی کی سہولت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گی ؟ خود ہی بتا دیا