عامر لیاقت کی تیسری شادی ، دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے اہم ٹوئٹ داغ دیا

Feb 11, 2022 | 20:28:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے اہم ٹوئٹ داغ دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طوبیٰ انور نے قرآن پاک کی سورة نور کی 23 ویں آیت ٹویٹ کی ہے۔ ترجمہ"جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کیلئے بڑا عذاب ہے۔"


خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے دو روز قبل عامر لیاقت سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی ایم این اے نے اپنی تیسری شادی ظاہر کی تھی۔ عامر لیاقت نے رواں سال 5 جنوری کو لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی کا بیان بھی سامنے آگیا

مزیدخبریں