ہنسنا منع ہے’ٹوم اینڈ جیری ان سعودی عرب‘حقیقی 4 عدد ویڈیوز ضرور دیکھیں

Feb 11, 2022 | 22:26:PM
ٹوم، اینڈ ،جیری، سعودی عرب
کیپشن: ٹوم اینڈ جیری ان سعودی عرب (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمپنی ڈزنی لینڈ کی کارٹون سیریز’ ٹوم اینڈ جیری‘ کی فرضی اینی میٹڈ سٹوریز تو بہت لوگوں نے دیکھی ہوگی مگرسعودی عرب میں ’ٹوم اینڈ جیری‘ کا ایک حقیقی مگر مزاحیہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فرضی ’ٹوم اینڈ جیری‘ کی طرح چوہے بلی کا یہ کھیل بھی مضحکہ خیز شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اسکا ڈراپ سین جیری (چوہے)  کی طرف سے بلی کو چکما دینے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ کار کے اندرونی حصے میں گھسے اس چوہے کو شکار کرنے میں بلی چار کوششیں کرچکی ہے مگراسے ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔

سعودی عرب میں ’ٹوم اینڈ جیری‘ کا یہ حقیقی مقابلہ سعودی عرب میں کاروں کے ایک مکینیک احمد الشہری کی ورکشاپ میں موجود ایک کار میں جاری ہے۔ احمد الشہری کی کاروں کی ایک ورکشاپ ہے۔ اس کے پاس مرمت کے لئے لائی گئی ایک پرانی کار کے اندرونی حصے میں ایک چوہا گھس گیا۔ الشہری کا چوہے کا تعاقب طول پکڑ گیا۔ اس چوہے نے گاڑی کی اندرونی وائرنگ کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا ہے۔ الشہری کا چوہے کا پیچھا ایک "ذاتی لڑائی" میں بدل گیا۔ الشہری نے چوہے کو شکار کرنے کے لئے بلی کی مدد لی۔ بلی کے استعمال کے باوجود چار ناکام کوششوں کے بعد اسے مارنے کے لئے خود ہی میدان میں اترنا پڑا۔


سعودی کارمکینک احمد الشہری نے ایک آوارہ بلی کو چوہے کو بابر نکالنے کے لیے استعمال کیا جس نے بجلی کی متعدد تاریں کاٹ دی تھیں۔بلی کی چوہے کو پکڑنے کی کوشش کے کئی ویڈیو کلپ بنائے گئے۔اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر احمد الشہری نے ایک ویڈیو میں 4 کلپس پوسٹ کیے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوہے نے ان کی گاڑی کی تاریں کاٹیں اور اسے دو ماہ تک کام سے چلانے میں ناکام بنا رکھا ہے۔ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ کار مکینک ایک بلی کا استعمال کرتے ہوئے چوہے کو باہر نکال رہا ہے جبکہ اس کی کوشش بار بار ناکام رہتی ہے۔ اس نے بتایا کہ گاڑی نے دو ماہ سے کام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پاگل ہو گئے،عرفان پٹھان کی برقعہ پہنےاہلیہ کے ہمراہ تصویر پر بکواس شروع کر دی