کیپٹن (ر) صفدر کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا : ملک محمد احمد خان

Feb 11, 2023 | 10:27:AM
 کیپٹن (ر) صفدر کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا : ملک محمد احمد خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمیں جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے بل پر ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا۔


نجی ٹی وی کے پروگرام  میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فوج کی قیادت کے معاملے پر ایک پارٹی ووٹ نہ دیتی تو سیاسی پولرائزیشن ہو جاتی جو ادارے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ملک میں ایک ساتھ ہی صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ہوں گے ۔

ضرور پڑھیں :’سیاسی لوگ فوج کو بلیک میل کررہے ہیں‘
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر  کیپٹن (ر) صفدر نے گزشتہ روز  ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا 'ووٹ کوعزت دو' کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا، ن لیگ نے یہ بیانیہ باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کر دفن کیا، ووٹ کو خود بے عزت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بتانا چاہیےکہ کس نے چاپلوسی کرکے ان سے یہ غلط فیصلہ کرایا؟ مریم نواز مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آ رہیں۔