(ویب ڈیسک)کومل رضوی نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں اپنی ناکام ازوداجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہرمجھے مارتا تھا۔
کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری 21 سال کی عمر میں شادی ہوگئی تھی، میرا شوہر ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر تشدد کرتا تھا۔چار سال اس بات پر یقین کرنے پر لگے کے اس رشتے میں میری کوئی غلطی نہیں، میں پہلے یہ مانتی تھی کہ اگر میرا شوہر کھانا ٹھنڈا دینے پر میرے سر پر فرائی پین مارہا ہے تو اس میں میری ہی غلطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی کو بچپن سے بتایا جاتا ہے کہ تمہاری بہت پیاری شادی ہوگی، تمہارا شوہر بہت خیال رکھے گا اور ہمارے معاشرے میں لڑکی 200 فیصد کوشش کرتی ہے کہ اس کی شادی چلے۔مجھے معاشرے سے شکوہ ہے کہ وہ لڑکیوں کو یہ نہیں سکھاتا کہ اس کی حد کیا ہے، شوہر تو چھوڑیں اگر کوئی دوسرا شخص بھی اس حد کو پار کرے تو اس کی عزت نفس اور خود اعتمادی چلی جائے گی یا اس کی خوشیاں برباد ہوجائیں گی۔
گلوکارہ نے کہا کہ مجھے طلاق پر بے حد خوشی ہے لیکن غم اس بات کا ہے کہ میں نے اپنی جوانی کسی شخص کے لیے ضائع کردی۔