ضمنی الیکشن :شیخ رشیداحمد کے کا غذات نامزدگی منظور

Feb 11, 2023 | 10:58:AM
 جیل حکام کا شیخ رشیدکو آر او کے سامنے پیش ہونےکی اجازت دینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے 62 ( NA-62 ) راولپنڈی کے ریٹرنگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ( Sheikh Rasheed Ahmed ) کے کاغذات نامزدگی آج بروز ہفتہ 11 فروری کو منظور کرلیے گئے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ اسکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔شیخ رشید کو اسکروٹنی کيلئے ريٹرننگ افسر کے دفتر پيش نہيں کيا جا سکا ، تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کو خط کے ذريعے آگاہ کيا کہ شیخ رشید کو سیکيورٹی خدشات پر آر او دفتر نہیں لا سکتے۔


شیخ رشید احمد کے نمائندے نے اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی۔ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کيلئے آج طلب کيا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق آر او  این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو  پیش کرنےکی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔ آر او  این اے 62 نوشین اسرار نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ  کا کہنا ہےکہ شیخ رشید  کا جیل انتظامیہ پر الزام غلط ہے ،شیخ صاحب آر او کے پاس پیش ہونا چاہتے تو ان پر  کوئی پابندی نہیں ہے،ہم عدالتی حکم کو ماننے سے کیسے انکار کرسکتے ہیں ؟،شیخ رشید  اپنی مرضی سے سکروٹنی میں پیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشدکی موجودگی میں آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔13 فروری تک  شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جاسکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف کی شرائط ،حکومت نے ہار مان لی ،پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟اصل حقیقت سامنے آگئی

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد کا کہنا تھا کہ رات7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا۔شیخ راشد کا کہنا تھا کہ  مری سے واپسی پر رات شیخ رشیدکو کسی سے ملوانے لے کرگئے، وفاداریاں تبدیل کرنےکا کہا جا رہا ہے، شیخ صاحب نےکہا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔