(ویب ڈیسک) فلور ملز مالکان اور محکمہ خوراک کے درمیان تنازع برقرار ہے جس کے باعث لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آٹے کی قلت بڑھنے لگی ہے اور دکانوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلاسستے سرکاری ریٹ پر بھی دستیاب نہیں ہے۔ جبکہ فلور ملز مالکان نے 15 کلو والے کمرشل ریٹ پر فروخت ہونے والے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی بھی کم کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
فلور ملز مالکان اور محکمہ خوراک کے درمیان تنازعات کا حل نہ ہونا لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قلت کا سبب بن رہے ہیں جس سے غریب عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ فلور ملز مالکان نے پیر سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس سے آٹے کی صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی۔دوسری جانب سیکریٹری فوڈ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میل نہیں ہوں گے، میرٹ پر چلیں گے۔