سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عفان، کاشف، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ اور احمد جان شامل ہیں، دہشتگردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مردان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشتگردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔