جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے کا خود اعتراف کیا: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت ہٹانے میں ملوث تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی( PTI) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاویدباجوہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت تبدیلی مہم کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ وائس آف امریکہ VOA کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ایک صحافی کو بڑے فخر سے بتایا کہ کس طرح انہوں نے معاشی پالیسیوں اور دیگر معاملات کی بنیاد پر ہماری حکومت کو بے دخل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ پہلے سے ہی جانتے تھے کہ ان کی حکومت کو کون گرانا چاہتا تھا اور جنرل باجوہ کے اس اعتراف نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی حکومت ہٹانے کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ اس وقت اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم PDM حکومت ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے جنرل باجوہ کے خلاف اندورنی فوجی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک طرف کھڑے ہیں، ان سب نے مل کر ہماری حکومت ہٹائی ہے۔
ضرور پڑھیں :ضمنی الیکشن :شیخ رشیداحمد کے کا غذات نامزدگی منظور
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام پہلے امریکہ پر لگایا تھا اور بعد میں ان کے الزامات کا نشانہ سابق آرمی چیف بنے۔پی ڈی ایم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سابق آرمی چیف کے خلاف اندرونی فوجی تحقیقات کے بارے میں بھی ایک ہی رائے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف کی طے شدہ پالیسیاں اب بھی جاری ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے حالیہ شائع ہونے والے اخباری کالم میں جنرل باجوہ کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ باجوہ نے خود اعتراف کیا کہ ان کا جرم عمران خان کی حکومت کو بچانےکے لیے اقدامات نہ کرنا تھا، اور یہ لوگ (پی ٹی آئی) ملک کے لیے خطرناک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باجوہ نے خود کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کو ہٹایا کیونکہ ان کے مطابق ملک کو خطرہ تھا۔
سابق آرمی چیف کی جانب سے فوج کی سیاست میں مداخلت کا اعتراف کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ کو فخریہ اور تکبر بھرے بیانات دینے پر ان کے خلاف مکمل اندرونی فوجی تحقیقات ہونی چاہیے، انہوں نے ملکی حالات کا اندازہ لگایا تھا جیسے وہ کوئی معاشی ماہر ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو اندورنی طور پر اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ جنرل باجوہ کے اس عمل کے نتیجے میں عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے پیدا ہوئے ہیں۔ پوری قوم جو سمجھتی تھی کہ جنرل باجوہ کی وجہ سے حکومت ہٹائی گئی ہے، لیکن ان کے اعتراف نے عوام کے شکوک و شبہات سے پردہ اٹھا دیا ہے اور ان کو واضح کر دیا ہے کہ سابق آرمی چیف نے حکومت کو ہٹایا ہے۔