پاکستانی سفارتخانوں کا خرچہ 15 فیصد کیا جائے، 24 نیوز کی خبر پر ایکشن 

Feb 11, 2023 | 12:44:PM

(محسن الملک) 24 نیوز نے جمعرات کے روز پاکستانی سفارتخانوں میں مالی بحران کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تھی جس کے بعد خبر پر ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم کی آسٹریٹی کمیٹی نے بڑی سفارش کردی۔

آسٹریٹی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی تعداد کو کم کیا جائے، وزیراعظم ہاؤس نے دو ہفتوں میں وزارت خارجہ سے پلان مانگ لیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں پاکستانی سفارتخانوں کا خرچہ پندرہ فیصد کم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ذرائع کے مطابق خرچہ کم کرنے کیلئے چند سفارتخانوں کو بند جبکہ افسران اور سٹاف کی تعداد کم کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے اس وقت دنیا بھر میں کل 113 سفارتخانے اور قونصل خانے ہیں جہاں وزارت خارجہ کے مطابق پہلے سے سفارتخانے اپنے کیڈر نمبر سے کم سٹاف کیساتھ کام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں