پی ایس ایل 8 کیلئے محمد حسنین کے اہداف کیا ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے اچھی تیاریاں ہیں، پہلے پریکٹس سیشن میں سب کافی اچھی فٹنس میں لگ رہے ہیں۔
محمد حسنین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں ہدف ہے کہ نمبر ون بولر بنوں اور کوئٹہ کو ٹرافی جتواؤں، کافی محنت کی ہے، قومی ٹیم کے ساتھ ٹرویل کے دوران بھی خوب پریکٹس خوب کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے جو تیاریاں کی ہیں اب اس کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے، میری بولنگ میں کافی بہتری آئی ہے، دن بدن بہتر ہو رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 7 کی فاتح لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کیلئے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے
محمد حسنین نے بتایا کہ لائن میں لگا تھا، پی ایس ایل میں موقع ملا تو پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کی، پاکستان سپر لیگ ہر کسی کیلئے اچھا موقع ہے کہ سب کی توجہ حاصل کریں، نوجوان بولرز کو یہی مشورہ دوں گا کہ یہاں اپنا سو فیصد دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ہے کہ سارے بیٹرز کو آؤٹ کروں، سب کی وکٹ لوں کوئی ایک بیٹر نہیں، جو سامنے آئے گا اس کی وکٹ لینے کی خواہش ہے۔