پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب میں ملک کے نامور گلوکار موسیقی کا تڑکا لگانے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا جب کہ نئے ایڈیشن کا اینتھم ریکارڈ کروانے والے گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع کے ساتھ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی۔
????HBLPSL8 OPENING CEREMONY????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2023
????️ Monday, 13th Feb, 2023
???? 6PM
????️ Multan Cricket Stadium
???? Asim Azhar, Aima Baig, Faris Shafi, Sahir Ali Bagga, Shae Gill
Followed by the Opening Match:@MultanSultans vs @lahoreqalandars
????️https://t.co/hSBUE7q6dC#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/JyEVF9uMOx
ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے گذشتہ ایونٹ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، کرکٹر شعیب ملک، شان مسعود کے ساتھ معین خان، عاقب جاوید، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدداران شریک تھے۔