کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کا عہدہ کیوں چھوڑا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سخت شرائط پر مبنی معاہدے کی وجہ سے سلیکشن معاملات سے دستبردار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے چند روز پہلے ایک ٹی وی چینل کی طرف سے پاکستان سپر لیگ پر تبصرے کی آفر پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا، جس پر بورڈ حکام نے واضح کیا کہ آپ نے جس کنٹریکٹ پر سائن کیے تھے اس کے تحت یہ آفر قبول نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیے: وہاب ریاض بطورنگران وزیرکھیل پنجاب کب حلف اٹھائیں گے ؟ بڑی خبر سامنے آ گئی
بورڈ حکام نے قومی کرکٹر کو کہا کہ دونوں میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا، جس پر کامران اکمل نے ٹی وی پر تبصرہ کرنے کو ترحیج دی۔
بورڈ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد اگر کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کاحصہ بننے کیلئے دستیابی ظاہر کی تو انہیں ایک بار پھر زیر غور لایا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوبارہ کنٹریکٹ آفر کرنے کی منظوری دینا پی سی بی کرکٹ مینجنمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا اختیار ہے۔ یاد رہے کہ سابق وکٹ کیپر نے گزشتہ روز پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔