سجل علی کی پہلی برطانوی فلم، پسندیدہ سین کا انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سجل علی نے پہلی برطانوی فلم ?What’s Love Got to Do with It میں اپنے پسندیدہ سین کا انکشاف سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
اس سین میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لوگ بہترین ہمسفر کی تلاش کے لیے میچ میکر کے پاس جاتے ہیں ۔ انہیں اپنی ترجیحات بتاتے ہیں اور پھر ان کے الٹے سیدھے سوالات کا شکار ہوتے ہیں جو ان سے کبھی جان کراور کبھی کام کی الجھن میں غلطی سے پوچھ لیے جاتے ہیں ۔
اس سین میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا ۔ ایک نوجوان لڑکا اپنے ماں باب کو لے کر میٹچ میکر کے پاس پہنچا ۔ جہاں میٹچ میکر ان سے یہ پوچھتا دکھائی دے رہا کہ وہ کس طرح کی لڑکی کی تلاش میں ہیں ؟
View this post on Instagram
لڑکے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرکشش ، سمجھدار اور جسے دیکھ کر ہی کلک ہوجائے ۔جس پرلڑکے کا باب میٹچ میکر سے کہتا ہے کہ لوگ اس کلک کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں مگر اسے ایک ہمسفر کی ضرورت ہے ، کلک کی نہیں ۔ اس پر لڑکا ہنستے ہوئے کہتا ہے کہ امید ہے کہ آپ میرے والدین کو برداشت کرسکیں گے ۔
اس پر میٹچ میکر دوبارہ ترجیح کے حوالہ سے پوچھتا ہے کہ داڑھی والی یا بغیرداڑھی والی ؟جس پر لڑکے سمیت دونوں والدین چونکتے ہیں ۔
میٹچ میکرجس نے غلطی سے اس لڑکے کے بجائے کسی لڑکی کی پروفائل سامنے کھول رکھی تھی گھبراتے ہوئے جلدی سے اپنی اصلاح کر کے کہتا ہے کہ سوری یہ کسی اور کی پروفائل تھی ۔