لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل،شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل ایویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے)نے پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں ، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو گرفتار کرنے کافیصلہ کر لیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرا خزانہ کے ساتھ لیک آڈیوکے معاملے پرتحقیقات مکمل کرلیں ، ذرائع کاکہناہے کہ شوکت ترین کو آئندہ چند روز میں گرفتار کیا جا سکتا ہے،ایف آئی اے کاکہناہے کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی ،شوکت ترین قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور سابق وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری بھی آئی ایم ایف کی ڈیل کو ناکام بنانے کا حصہ تھے مگر لغاری نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا.
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا