موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں کل موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل،شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم سرد رہے گا۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں آج رات موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی، بس ہوسٹس کو زیادتی کانشانہ بنانےوالے ملزمان جیل منتقل