ایم کیو ایم پاکستان نے کل ہونیوالا دھرنا موخر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے کل ہونے والا دھرنا موخر کر دیا،دھرنے کی نئی تاریخوں کا اعلان رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ جب تک نیوی کی امن مشقیں جاری رہیں گی ،اس ملک کی سالمیت کی خاطر کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں پر اتفاق کر لیا ہے،پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل دھرنا نہیں دے گی ،ایم کیو ایم کے وفد کی جلد وزیر اعلیٰ ہاﺅس آمد ہوگی ،ذرائع پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ،ایم کیو ایم نے کل دھرنا نہ دینے کا یقین دلا دیا ہے ،مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہونے پر ایم کیو ایم نے بھی اتفاق کر لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی، بس ہوسٹس کو زیادتی کانشانہ بنانےوالے ملزمان جیل منتقل