قومی اسمبلی ضمنی انتخابات، 163 نامزدگی فارم درست قرار، فاروق ستار پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونےوالے ضمنی الیکشن کیلئے مجموعی طور پر163 نامزدگی فارم درست قراردیدیئے گئے، 21فارم کی جانچ پڑتال باقی ہے،ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 7 فارم پر پیر تک فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کورنگی میں 22امیدوار کے فارم درست قراردیئے گئے،حلقہ 241 پر 2امیدواروں کے کاغذات پر پیر تک فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،این اے 247 ضلع جنوبی میں 9امیدواروں کے کاغذات درست قرارپائے جبکہ 15 امیدواروں کی جانچ پڑتال باقی ہے،این اے 242 کراچی شرقی میں تمام انیس امیدوار کے کاغذات درست قراردیئے گئے، این اے 243 کراچی شرقی میں 15امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے،این اے 243 کراچی شرقی میں 2امیدواروں کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،این اے 244 کراچی شرقی کے تمام 18 امیدوار کے کاغذات درست قرارپائے ،این اے 250 کراچی غربی میں تمام انیس امیدواروں کے کاغذات درست قرارپائے،این اے 252 کراچی غربی میں 17امیدواروں کے نامزدگی فارم درست قراردیئے گئے، این اے 252 کراچی غربی میں 6 امیدواروں کی سکروٹنی اتوار کو ہوگی ،حلقہ دوسو باون کراچی غربی پر ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات پر فیصلہ پیر تک محفوظ کر لیاگیا۔
این اے 254 کراچی وسطی میں 21 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے، جبکہ 2 امیدواروں کے کاغذات پر فیصلہ پیر تک محفوظ کر لیاگیا،این اے 256 کراچی وسطی میں تمام 17امیدواروں کے بیس نامزدگی فارم درست قرارپائے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا