ہیلی کاپٹرزاستعمال کرنے کا معاملہ ؛الیکشن کمیشن کا ریکوری کیلئے نیب کو خط 

Feb 11, 2023 | 21:27:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پرعمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب)کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہاگیاہے کہ عمران خان اور دیگر غیرمجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ قرار دیا جائے،نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے،قانون کے مطابق مزید کارروائی کیلئے نادہندگان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی جائے گی۔
نیب دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز میں 1800 غیرقانونی سفر کئے گئے، سیاست دانوں نے 588 اور سرکاری اہلکاروں نے 577 بار ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا،دیگر افراد نے بھی 635 مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سفرکیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
 دستاویز کے مطابق ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والے غیرمجاز افراد کیخلاف 19 کروڑ83 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں، سیاست دانوں کے ذمہ 9 کروڑ، 68 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں،سرکاری اہلکاروں کے ذمہ 5 کروڑ،8 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات بنتے ہیں، دیگر افراد کے ذمہ 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے یکم نومبر 2008 سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو قانونی قراردیا تھا،مسلم لیگ ن نے ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت

مزیدخبریں