کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے کن مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے؟

Feb 11, 2024 | 08:25:AM

(ویب ڈیسک) اپنی صبح کا آغاز مزیدار اور صحت بخش کھانے سے کریں! اپنے ناشتے میں قوت مدافعت بڑھانے والے جوس کا اضافہ آپ کے صحت مند زندگی کے سفر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ آج ہم آپ کوایسے جوس بتائیں گے جو نہ صرف آپ کا کولیسٹرول کم کریں گے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کریں گے  اور   جسم کو آئرن، کیلشیم وغیرہ فراہم کریں گے۔

سیب، گاجر، اورنج جوس:
ان تینوں پھلوں کے ملاپ سے تیار کیا جانے والا جوس صحت کے لیے بہترین ہے۔ سیب فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

ٹماٹر کا جوس :
ٹماٹر کا جوس وٹامن بی 9 (فولیٹ) سے بھرپور ہوتا ہے، اس لذیذ جوس کو بنانے کے لیے، تازہ ٹماٹروں کو پانی میں ملا دیں اور مزید ذائقہ کے لیے ایک چٹکی کالا نمک چھڑک دیں۔ یہ جوس آپ کے جسم کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں موجود میگنیشیم سوزش کو کم کرتا ہے۔ ٹماٹر کا یہ رس وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

کینو کا رس:
اورنج جوس ایک مقبول مشروب ہے جو صبح کے وقت پیا جاتا ہے، اورنج جوس نہ صرف صحت کے لیے فوائد کا حامل ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی خوشگوار ہے۔ اس جوس کو بنانے کا عمل بھی بہت آسان ہے، صرف ایک تازہ گنے کاٹ کر جوس نکالیں اور ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں تھوڑا سا کالا نمک ملا دیں۔ سنگترے کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو مضبوط اور موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس جوس میں موجود وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم ، کیلشیم صحت کے لیے بہترین ہے۔ یہ آنکھوں، جلد اور دانتوں کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے اور بڑھاپے کو کم کرتا ہے۔

کھیرےاورپالک کارس:
کھیرے اور پالک کا جوس ایک صحت بخش مشروب ہے جو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔ کھیرے میں پانی کی وافر مقدار اور پالک میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز کی موجودگی کی وجہ سے جلد صاف رہتی ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

چقندر،گاجر اورسیب کا جوس:

چقندر ، گاجر، اور سیب  ایک صحت بخش اور مؤثر ملاپ ہے جو صحت کی بہتری کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چقندر جسم کو خون کی گردش میں مدد فراہم کرتا ہے، گاجر بایوٹین فراہم کرتی ہے، اور سیب میں فائبر اور وٹامن سی کی بھرمار ہوتی ہے۔

 یہ  جلد کو نکھارتا ہے، اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا وٹامن بی-6، آئرن، اور میگنیشیم بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہے۔

مزیدخبریں