قومی اسمبلی کا ایک اور امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل

Feb 11, 2024 | 09:23:AM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز ) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی جانب سے مختلف پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق راجن پور کے حلقہ این اے 189 سے  کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار  شمشیر علی مزاری پاکستان مسلم لیگ (ن)  میں شامل ہو گئےہیں، شمشیر علی مزاری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا نام شمشیر علی مزاری ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے جیتا ہوں، تمام دوستوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہونگے، مسلم لیگ ن کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں گے، حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں : لاہور کا پانچواں نمبر 

مزیدخبریں