جنوبی وزیرستان:نو منتخب رکن اسمبلی کے گھر کے باہر دھماکا ، ایک شخص جاں بحق

Feb 11, 2024 | 09:40:AM
جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاںبحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکا، ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد زبیر وزیر  کےگھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب تھا، دھماکے کے وقت زبیر وزیر کی الیکشن میں کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار زبیر خان جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 اپر کم لوئر سے 20 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد علی وزیر  16 ہزار 194 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا ایک اور امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل