(سجاد سیال) عام انتخابات کے نتائج کے بعد اب سیاسی پارٹیوں کی جانب سے حکومت بنانے کی دوڑ شرو ع ہو گئی ہے، ہر کوئی جوڑ توڑ کا سوچ رہا ہے ، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انتخابات میں اکثریت کسی بھی جماعت کے پاس نہیں ہے بلکہ آزاد امیدوار بھاری تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے کافی ہلچل دیکھائی دے رہی ہے، وفاق میں حکومت بنانے کیلئے بھی سیاست کے بڑوں نے لاہور میں ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور خبر آئی ہے کہ پی پی91 تحصیل منکیرہ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار ملک غضنفرعباس چھینہ نے ہم خیال گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرلیا ہے ، پنجاب بھر سے منتخب ہونے والے چھینہ گروپ کے 16 ایم پی ایز کی شرکت متوقع ہے،ہم خیال چھینہ گروپ کی صدارت ملک غضنفر عباس چھینہ کریں گے اور حکومت سازی پر مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ،پیپلز پارٹی یا لیگی رہنما نہیں بلکہ ۔منظور وسان کی پیشگوئی نے سب کو حیران کر دیا