(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان نتائج کو ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی موت قرار دے دیا۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں غیر اطمینان بخش نتائج موصول ہونے پر جہاں پاکستانی عوام مختلف طریقوں سے شدید ناراضی کا اظہار کر رہی ہے وہیں شوبز شخصیات بھی ناخوش نظر آرہی ہیں۔ سجل علی، فرحان سعید اور دیگر کے بعد اب عدنان صدیقی نے بھیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام جاری کردیا۔
عدنان صدیقی کا اسٹوری شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ سمیت پاکستان کی دیگر عوام بھی ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ریڈیو اور ٹیلی وژن کے نامور فنکار قاضی واجد کو بچھڑے 6 برس بیت گئے
عدنان صدیقی نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ،’ پاکستان کے قانون کی پاسداری کرنے والوں میں اخلاقیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور اس ناانصافی کو ایک بار پھر ہمیشہ کے لیے ملک سے ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ تعزیتی پیغام اُن لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ان مظالم میں سہولت اور مدد فراہم کی، ہم یہ ظلم اور ناانصافی کبھی نہیں بھولیں گے۔