رانا ثنااللہ نے منفرد انداز میں میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رمشاء مقصود) سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے عام انتخابات میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رانا ثنااللہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ایکس اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کےگانے "295c" کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ " آج کل کے میڈیا کے بارے میں شبدیپ سنگھ سدھو نے بالکل درست کہا تھا"۔
Rightly said by Shubhdeep Singh Sidhu about today's media. pic.twitter.com/wLMW5gLyI1
— Rana Sanaullah Khan (@PresPMLNPunjab) February 10, 2024
ویڈیو کلپ میں سندھو موسے والا کے گانے کے بول سنے جا سکتے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میڈیا کئی بن بیٹھے آج دے گوار، ایکو چھوٹ بولدے او وی بار بار، بیٹھ کے جنانیاں نال کردے آ چگلیاں تے شو دا نام رکھ دے آ چج دا وچار۔
رانا ثنا ء اللہ کی اس پوسٹ سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا،ایک صارف کا لکھنا تھا کہ واہ بھئی واہ!رانا صاب بھائی واہ بھائی واہ،چس نہیں لا دتی توسی، آپکو کوئی حق نہیں ہے کہ اپنے گناہ چھپانے کیلئے پاکیزہ روح کی آواز جو استعمال کریں۔
Wahhh bai wahhhh ????????????????????????????
— Afzaal Ahmed (@iafzaalahmed) February 10, 2024
Rana sab bai wahhh bai wahhh, chass nai lyaa diti tusi, you don't have right to use the pure soul's voice to hide your sins.
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 فیصل آباد کے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 377 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 1 لاکھ 31ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ را ثنا اللہ 1لاکھ12ہزار 430 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔