رانا ثنااللہ نے منفرد انداز میں میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Feb 11, 2024 | 12:23:PM

(رمشاء مقصود) سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے عام انتخابات میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے  میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رانا ثنااللہ نے  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر  ایکس اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کےگانے "295c" کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا ہے کہ " آج کل کے میڈیا کے بارے  میں  شبدیپ سنگھ سدھو نے بالکل درست کہا تھا"۔ 

ویڈیو  کلپ میں سندھو موسے والا کے گانے کے بول سنے جا سکتے ہیں جس میں وہ  کہہ رہے ہیں کہ میڈیا  کئی بن  بیٹھے آج دے گوار،  ایکو چھوٹ بولدے او وی بار بار، بیٹھ کے جنانیاں نال کردے آ چگلیاں تے شو دا نام رکھ دے آ چج دا وچار۔

رانا ثنا ء اللہ کی اس پوسٹ سے متعلق  سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا،ایک صارف کا لکھنا تھا کہ واہ بھئی واہ!رانا صاب بھائی واہ بھائی واہ،چس نہیں لا دتی توسی، آپکو کوئی حق نہیں ہے کہ اپنے گناہ چھپانے کیلئے پاکیزہ روح کی آواز جو استعمال کریں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 فیصل آباد کے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 377  کے  غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 1 لاکھ 31ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ را ثنا اللہ 1لاکھ12ہزار 430 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  رہے۔ 

مزیدخبریں