نو منتخب آزاد امیدوار تیمور لالی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کا سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے ، چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94 سے کامیاب آزاد رکن پنجاب اسمبلی تیمور لالی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
نومنتخب امیدوار تیمور لالی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لیے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
واضح رہے کہ چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94 کے آزاد امیدوار کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن پارٹی کو جوائن کرنے والے آزاد رکن اسمبلی کی تعداد چار ہوگئی ہے،اس سے قبل چار آزاد ارکان قومی اسمبلی بھی پہلے ہی مسلم لیگ ن کو جوائن کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نومنتخب ایم این اے گرفتار کس پارٹی سے تعلق اور کیا الزام عائد کیا گیا ؟