نو منتخب آزاد امیدوار تیمور لالی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

Feb 11, 2024 | 14:33:PM

(24 نیوز)عام انتخابات میں جیتنے والے  آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کا سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آغاز ہوگیا  ہے ، چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94 سے کامیاب   آزاد  رکن پنجاب اسمبلی تیمور لالی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نومنتخب  امیدوار تیمور لالی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لیے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
 واضح رہے کہ چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94  کے آزاد امیدوار کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد  مسلم لیگ ن پارٹی کو جوائن کرنے والے آزاد رکن اسمبلی کی  تعداد چار ہوگئی ہے،اس سے قبل چار آزاد ارکان قومی اسمبلی بھی پہلے ہی مسلم لیگ ن کو جوائن کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نومنتخب ایم این اے گرفتار کس پارٹی سے تعلق اور کیا الزام عائد کیا گیا ؟



مزیدخبریں