ووٹ کاعزت سے ذلت تک کا سفر، فرحان سعید کی انتظامیہ پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکش کمیشن سمیت پوری انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فرحان سعید نے ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی۔،اس پوسٹ میں گلوکار کا کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "8 فروری کو عام انتخابات میں عوام نے ووٹ ڈالے وہ اچانک 9 فروری کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کردیے گئے، ووٹ کو عزت دینے سے ذلت دینے تک کا سفر راتوں رات خاموشی سے طے کرلیا گیا اور کسی کو بھنک تک نہیں لگی۔"
8 ko daaley hue vote 9 ko itne barey hogaye ke apne Faisley khud lene lagey!
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 11, 2024
Vote ko Izat do se Vote ko Zilat do tak ka safar kaise kata pata hi Nahin laga !#ElectionResults
#PakistanElections2024
یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کو اپنی شادی پر افسوس ہونے لگا،وجہ نے سب کو حیران کر دیا
خیال رہے کہ اداکار فرحان سعید کے علاوہ کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر تنقید ی رائے پیش کی ہے ، جس میں عاصم اظہر میں شامل ہیں۔
عاصم اظہر نے بھی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں گلوکار کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ بلاآخر سسٹم پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو قطعاً یہ اُمید نہیں تھی کہ چھوٹے اور باخبر نوجوان باہر نکل کر لڑیں گے جیسے ہم لڑے تھے۔ اُنہیں یہ گمان تھا جیسے ہر بار الیکشن دھاندلی کی نذر ہوتا ہے اس بار بھی خاموشی سے ہوجائے گا۔
Iss baat ki khushi hai ke system expose ho chuka hai puri tarha finally
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 11, 2024
They didnt expect this ‘ill informed youth’ to come out & fight like we did. Unko lag raha tha humesha ki tarha nikal jayega ye bhi lol