(حسن علی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ایئرپورٹ پر ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری جو لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے بلاول بھٹو کے کہنے پر ایئرپورٹ پر ہی رک گئے تھے،دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت سازی پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں آزاد ممبران کی ممکنہ حمایت پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو واپس بلاول ہاوس پہنچ گئے،آصف زرداری بلاول بھٹو پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ قیادت سے سی ای سی اجلاس سے قبل ملاقات کا امکان ہے،پیپلزپارٹی سیاسی اور آزاد ممبران کی حمایت سے متعلق صورتحال واضح ہونے پر ن لیگ قیادت سے ملاقات کا امکان ہے،زیادہ ممبران نہ ملانے کی صورت میں پیپلزپارٹی ن لیگ قیادت کے سامنے روڈ میپ رکھے گی،پیپلزپارٹی ن لیگ حکومت سازی میں شراکت داری کا فارمولا طے ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا نومنتخب رکن قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل