پی کے17، دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی نشست ہار گئی، آزاد امیدوار کامیاب

Feb 11, 2024 | 22:02:PM

 ( 24 نیوز )خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں آزادامیدوارعبیدالرحمان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے بعدبازی پلٹ گئی،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عبیدالرحمان ہی کامیاب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق آزادامیدوارعبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے،آراو نے بتایاکہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان نے 23229 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد  رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق اعزاز المک افکاری 25124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔  آزاد امیدوار عبیدالرحمان 22981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ حافظ آباد,دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار

مزیدخبریں