(24 نیوز ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ شہباز شریف سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن)شمولیت اختیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق چنیو ٹ سے کامیاب ہونے والا آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہوئے جس پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا محمد ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارک بھی دی ۔
یاد رہے کہ محمد ثاقب خان چدھڑ آ زاد حیثیت سے 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا