(عثمان خان)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے مشن نمبر گیم پر کام تیزکردیا،شہباز شریف نے چوبیس گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے دوسری بار رابطہ کیا ہے،ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماو¿ں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں حالیہ انتخابات اور ملنے والے نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی سے متعلق بھی مولانا فضل الرحمان کا اعتماد میں لیا،مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ اور امرااجلاس میں مشاورت کا وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بدھ کو مجلس شوری میں مشاورت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نومنتخب رکن اسمبلی ثاقب چدھڑکا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان