تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی،لاہورمیں بونداباندی

Feb 11, 2025 | 09:52:AM
تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی،لاہورمیں بونداباندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی  سے موسم مزید سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرداورخشک موسم کے ساتھ ساتھ  کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

  لاہورکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 200ریکارڈجس سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور لاہور سمیت کئی شہروں میں آج تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

 مزید پڑھیں:پہلا روزہ  کب ہو گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا,گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ،  سکردو، استور، پارا چنار منفی 4، ہنزہ ، بگروٹ منفی 2 اورکالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

دوسری جانب حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایران کے ہُرمُز جزیرے پر سرخ سیلاب آ گیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

اس جزیرے کو رینبوئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، جہاں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔

مٹی کے سرخ رنگ کی وجہ جزیرہ ہرمز کی آتش فشاں چٹانوں میں موجود ہیماٹائٹ اور آئرن آکسائیڈ ہے، جس کو گولک کہتے ہیں، خلیج فارس کا یہ جزیرہ سالٹ ڈوم ہے، جس میں مٹی اور آتش فشاں چٹانوں کی تہیں موجود ہیں۔

یہاں پائی جانے والی 70 معدنیات کی وجہ سے چٹانیں سرخ، سبز اور نارنجی رنگ کی دکھائی دینے لگتی ہیں۔