گوئٹے مالا میں بس حادثہ، 55 مسافر ہلاک

Feb 11, 2025 | 09:58:AM

(24 نیوز)وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس پُل کے حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی 20 میٹر گہری کھائی میں گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق

مسافر بس میں تقریباً 75 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں 36 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا اور بس کئی چھوٹی گاڑیوں سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔

مزیدخبریں