سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ،ڈالر بھی سستا 

Feb 11, 2025 | 10:35:AM

 (24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس 781 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 159 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 مزید پڑھیں:پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر اہم ترین ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس نیچے آیا تھا بعد ازاں کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں