کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی، رپورٹ

Feb 11, 2025 | 12:19:PM

(ویب ڈیسک) کرپشن انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کر دی, کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے, اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100 میں سے27 ہے۔

ڈنمارک 90 سکور کے ساتھ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں سرفہرست ہے۔ فن لینڈ دوسرے، سنگاپور تیسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس

رینکنگ میں 100 اسکور کا مطلب شفاف ترین اور 0 کا مطلب انتہائی کرپٹ ہے۔

مزیدخبریں