درخت کے نیچے کھڑے 5 افراد اچانک موت کے منہ چلے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)کولمبیا کے شہر کاجیبیو کے قریب گزشتہ روز ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں درخت کے نیچے کھڑے5 افراد اچانک موت کاشکار ہو گئے،مرنے والوں میں 4 خواتین فٹبالرز بھی شامل تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا ان دنوں شدید طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہے، یہ واقعہ فٹبال میچ کے دوران پیش آیا جب ان پانچوں افراد نے بارش اور طوفان سے بچنے کیلئے ایک درخت کے نیچے پناہ لی، اس دوران اچانک بجلی گرنے سے ان پانچوں افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ مزید دو خواتین شدید جھلسنے کے باعث ہسپتال منتقل کی گئیں۔
یہ اندوہناک واقعہ وسطی کولمبیا کے قصبے کاجیبیو کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مقامی فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران آسمانی بجلی گری، ہلاک ہونے والی خواتین فٹبالرز کی شناخت جیدی مورالس، ڈینیئلا موسکیرا، لوز لیم اور ایٹل وینا موسکیرا کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک نامعلوم متاثرہ شخص بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی فٹبال میچز کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں،گزشتہ سال نومبر میں پیرو میں بھی ایک فٹبالر خوسے ہیوگو ڈی لا کروز میزا بھی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔