سعودیہ، امارات، کینیڈا سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتار

Feb 11, 2025 | 14:06:PM
سعودیہ، امارات، کینیڈا سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے،سعودیہ سے ملک بدر ہونے والے افراد میں سے17 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی سمگلنگ سیل منتقل کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

 مزید پڑھیں:لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

عمان، صومالی لینڈ اور امارات میں بلیک لسٹ 4 پاکستانیوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا،کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1، عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7، امارات میں دستاویزات نہ ہونے پر 1، جیل سے رہا کر کے 9 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔