عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: مریم نواز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے، لیکن لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب میں شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے، پنجاب کے 5 ہزار سکولوں میں اسٹیم مقابلوں کا انعقاد ہوااور ان مقابلوں میں 8 ہزار طلبا اور 14 ہزار اساتذہ نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں:ترقی کیلئے بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا: مریم نواز شریف
مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں سے بھرپور ان طلبا پر ہمیں فخر ہ، طلبا کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں،بچوں کے مختلف ماڈلز دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے میں شرکت کرنے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ دوں گی، طلبا کے بڑے بڑے خواب ہیں اور طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،طلبا نے اپنے گولز حاصل کرنے ہیں اور ہم سپورٹ کریں گے۔