آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی کو ایک سال مکمل، سالی کی مبارکباد

Feb 11, 2025 | 16:26:PM

 (24 نیوز)قومی آل راؤنڈر شاداب خان کی ملائیکہ ثقلین سے شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔

شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ہمسفر، قومی ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی ملائیکہ ثقلین کو مبارک باد دی ہے،شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری حیرت انگیز بیوی کو سالگرہ مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللّٰہ ہمیں ہمیشہ ایک ساتھ خوش رکھے اور ہمیں مضبوط ایمان اور محبت کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان شاہین اور نسیم پر برس پڑے، ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ

 دوسری جانب شاداب خان کی سالی ثناء ثقلین نے بھی اپنی بہن اور بہنوئی کو شادی کی پہلی سالگرہ پر مبارک باد دی ہے،اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء ثقلین نے بہنوئی اور بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے،انہوں نے لکھا ہے کہ میرے پیاروں کو سالگرہ مبارک ہو، مستقبل میں خوشیوں اور یک جہتی کے لیے محبت اور دعائیں۔

مزیدخبریں