(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقہ میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر میاں بیوی کا تشدد،متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہونےپر اس اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی دم توڑ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا۔ملزمان میاں بیوی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ متاثرہ بچی کوہسپتال لایا گیا جہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے بچی دم توڑ گئی۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد کی وفات ہو چکی ہے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور