امریکی ڈالر اور یو اے ای درہم مہنگے، یورو،برطانوی پائونڈ اور سعودی ریال سستا

Feb 11, 2025 | 18:27:PM

(اشرف خان) پاکستانی اوپن مارکیٹ میں کرنسی ایکسچینج ریٹ کے مطابق امریکی ڈالر اور یو اے ای درہم مہنگے جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ اور سعودی ریال سستے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے سے تجاوز  کر گیا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 4 پیسے پرپہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 22 پیسے کمی سے 289.62 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.08 روپے کمی سے 347.60 روپے پر آگیا،      اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.54 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال بھی 2 پیسے کمی سے  74.76 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:12 سالہ گھریلو ملازمہ پر میاں بیوی کا تشدد، بچی کی حالت تشویشناک

مزیدخبریں