قومی اسمبلی میں تنخواہ وصول نہ کرنے والا واحد رکن کون ہے؟نام سامنے آگیا
نواز شریف سمیت ایوان کے 313 ارکان ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 314 ہے جنہیں ہر ماہ تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے 314 ارکان میں صرف ایک رکن ایسا ہے جس کا تنخواہ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہےتاہم نواز شریف سمیت ایوان کے 313 ارکان ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو اپنی تنخواہ وصول نہیں کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی نے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اضافے پر کڑی نتقید کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بھی بنایا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کے احتجاج اور اعتراض پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو تنخواہوں میں اضافہ زبردستی نہیں ہے جو اضافہ کی گئی تنخواہ نہیں لینا چاہتے، وہ لکھ کر دے دیں، انہیں نہیں ملے گی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی پر کوئی بھی چیز مسلط نہیں کرنی چاہیے۔ تنخواہوں میں اضافہ زبردستی نہیں۔
جو ممبر اضافی تنخواہ لینا نہیں چاہتے، وہ لکھ کر دے دیں۔ انہیں پرانی تنخواہ ہی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی سوچ ہے،ٹیم بارے ڈریں نہیں مثبت رہیں،محمد رضوان