جائیداد کی تقسیم،پوتے نے ارب پتی دادا کو چھری سے73 وار کرکے قتل کر دیا

Feb 11, 2025 | 20:59:PM

(ویب رپورٹ) دولت کی خاطر امریکا سے تعلیم حاصل کرکے بھارت آنے والے پوتا جائیداد کی تقسیم پر اپنے کروڑ پتی دادا کو چھری کے 73  وار کرکے بیدردی سے قتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ 460 کروڑ کے ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

86 سالہ وی سی جناردھن راؤ ہائیڈرولکس آلات، جہاز سازی، توانائی اور صنعتی ایپلی کیشنز کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کامیاب بزنس مین تھے۔ ان کے

پوتے امریکا پلٹ کیرتی تیجا کو اپنے دادا سے شکایت تھی کہ انھوں نے کمپنی کا ڈائریکٹر اسے بنانے کے بجائے اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے کو بنادیا۔اسی طرح دادا نے قائم دیگر پوتوں کو بھی نوازا تھا۔ کیرتی تیجا کمپنی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ دادا سے ملنے گیا۔بدبخت پوتے کی ماں جب چائے بنانے گئیں تو وہ دادا سے جھگڑ پڑا اور غیرمنصفانہ تقسیمِ جائیداد کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ کیا کہ آپ نے بچپن سے مجھے نظرانداز کیا ہے۔کیرتی تیجا نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مشتعل ہوکر اپنے 86 سالہ دادا پر چھری کے 70 سے زائد وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔معروف بزنس مین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ادھر تیجا قتل کی اس ہولناک واردات کے عینی شاہد سیکیورٹی گارڈ کو ڈرا دھمکا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

 پولیس نے قاتل پوتے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ قتل کی واردات کے وقت تیجا نشے میں تھا۔رپورٹ کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ ایلورو کے سرکاری جنرل اسپتال اور دیگر اداروں کو بہت زیادہ عطیات دیتے تھے اور وہ  اپنی انسان دوستی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر میاں بیوی کا تشدد، بچی کی حالت تشویشناک

 
 

مزیدخبریں