پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری،سندھ میں ایک اور کیس رپورٹ

Feb 11, 2025 | 21:46:PM

(بابر شہزاد ترک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے ، ملک بھر میں سال2024 کا 74واں پولیو کیس شکار پور سے رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت اسلام آبادنے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ہیں، جس کے مطابق  2024 کا 74واں پولیو کیس شکار پور سے رپورٹ ہوا ہے اور اس شہر سے یہ 2024 کا دوسرا پولیو کیس ہے۔این آئی ایچ کے مطابق پولیو کیس کے نمونے 15 دسمبر 2024 کو حاصل کئے گئے تھے،پاکستان میں 2024 میں کُل 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں27 پولیو کیسز کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ، 22 کا خیبرپختونخوا سے ہے، جبکہ ایک ایک پولیو کیس پنجاب اور اسلام آباد سے ہے، 2025 میں تاحال خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد ہوشیار ہوجائیں

مزیدخبریں